لاہور، فیروزوالہ، قصور (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) راوی پار کے علاقے میں زمیندار کے بیٹے اور رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ دو شیزہ سمیت دو عورتوں سے زیادتی کی۔ ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کالاخطائی روڈ کی آبادی عباس ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور کاکا نامی نے جواں سالہ خاتون (ف) کو ورغلا کر ایک مکان میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ زمیندار کے بیٹے نے اپنے ملازم کی جواں سالہ بہن کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش سلیم اپنی بیوی کا ہمراہ کھیت پر کام کر رہا تھا کہ اس کی جواں سالہ بہن (م) گھر میں اکیلی موجود تھی، زمیندار کے بیٹے بدر زمان سلیم کے گھر میں زبردستی داخل ہوا، اس کی بہن کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ قصور کے نواحی گاؤں راجہ جنگ میں سسر اور دیور نے بہو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بونگا گنڈا سنگھ والا کی (ث) نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ گزشتہ9/8 ماہ سے میرا شوہر جیل میں ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے سسر نے مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح میرے دیور اکمل نے بھی مجھے کام کے بہانے کھیتوں میں لے جا کر دو ہفتے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس تھانہ راجہ جنگ نے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ ساہیانوالہ کی حدود میں قاسم سے 10 سالہ بیٹے کو وسیم نے نشانہ بنایا۔ بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم متاثرہ بچے کا محلے دار ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ درندہ صفت ملزم کو ایس ایس او آئی یو صدر ڈویژن پولیس نے گرفتار کیا۔ متاثرہ بچے کی والدہ نے تھانہ گرین ٹائون میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔