پنجاب حکومت کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر1898ء میں ترمیم کا فیصلہ 

Sep 15, 2024

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر1898ء میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ، ترمیم کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز اورہوم سیکرٹری کودفعہ144کے نفاذ کااختیار حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144کے نفاذ کا اختیاردیا جائے گا، ڈپٹی کمشنراپنے ضلع میں تیس دن تک دفعہ 144نفاذ کرسکے گا، ہوم سیکرٹری بھی پورے صوبہ میں دفعہ144نفاذ کرسکے گا،ہوم سیکرٹری نوے دن کے لئے صوبہ میںدفعہ 144نفاذ کرسکے گا۔ حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144کے اختیارات دینے کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیا۔ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ اس سے قبل دفعہ144کے  اختیارات ضلع ناظم کو حاصل تھے۔

مزیدخبریں