کامونکی ‘نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) دو لڑکیوں نے گھریلوناچاقی پر خود کشی کرلی۔ نواحی گاؤں بھنگواں کے رہائشی عبدالشکور کی20 سالہ بیٹی فوزیہ نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکرگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔کامونکی نواحی گاؤں مرزاپور کی 22 سالہ صباء کافی عرصہ سے بیمار تھی‘ جبکہ اسکا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا‘گزشتہ روز اس نے اپنے والد محمد لطیف کا پسٹل لیکر اپنے پیٹ میں گولی مار کر خود کو ابدی نیند سلا دیا۔