خلیج عدن میں قزاقی کا مقابلہ کرنے میں پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین‘ ایڈمرل فیصل عباسی

Sep 15, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزارت سمندری امور کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس (IMSEC)202 ہفتہ کو کراچی میں اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب کے بعد انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او)کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز کی پریس بریفنگ ہوئی۔ شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوئی ہے اور اس ملک میں میری ٹائم انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اپنے جہاز ری سائیکلنگ اور ماہی گیری کے شعبوں کو ترقی دیتا رہے گا، جس میں ماحولیاتی استحکام پر توجہ دی جائے گی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ، پاکستان نیوی، ایڈمرل فیصل عباسی نے بھی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سمندری حدود پوری تاریخ میں بحری قزاقی کے واقعات سے پاک رہی ہیں۔ انہوں نے خلیج عدن میں بحری قزاقی کا مقابلہ کرنے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ایڈمرل عباسی نے اعلان کیا اگلی میری ٹائم کانفرنس نومبر 2025میں منعقد کی جائے گی۔

مزیدخبریں