کورٹ فیس میں کمی: فیملی کورٹ، قیدی کے وکالت نامہ پر مکمل ختم 

لاہور (خبر نگار) سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ احسن بھون  نے کہا ہے کہ ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کورٹ فیسوں میں کمی  کے نوٹیفکیشن کا اجراء خوش آئند ہے۔ فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامہ پر کورٹ فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ سے آرڈر یا فیصلہ کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے مقرر کر دی گئی، مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس فی پیج 100 روپے سے کم کر کے 10 روپے ، ہائیکورٹ یا بورڈ آف ریونیو میں وکالت نامہ پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 200 روپے ، حکم امتناعی کی درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 10 روپے، 1869 طلاق کے ایکٹ اور پارسی میرج ایکٹ 1936 پٹیشن یا درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 100 روپے، فاٹل ایکسیڈنٹ ایکٹ 1855ء کے تحت معاوضہ کی ریکوری کے دعویٰ یا عرضداشت پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 100 روپے، سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلہ کی مصدقہ کاپی کے لئے ون ٹائم 100 روپے کورٹ فیس، کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسوں میں درخواست پر کورٹ فیس 100 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن