لاہور (این این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کے حوالے سے تعداد پوری کرنے کیلئے ارکان اوران کیاہلخانہ کواغوا کیا جارہا ہے۔ فواد چوہدری نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئینی ترمیم کا مقصد جوڈیشری کو فتح کرنا ہے۔