نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں بابری مسجد شہید کرنے کے بعد مغلیہ دور کی ایک اور تاریخی مسجد پر قبضہ کرنے کے انتہا پسندانہ عزائم بڑھ آ گئے۔ سروے کرانے کیلئے عدالت میں درخواست دے دی۔ سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران وارانسی کی گیان واپی کو مسجد کہتے ہیں لیکن یہ دراصل وشوناتھ بھگوان شیو کا مندر ہے۔ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ نے گیان واپی مسجد کو مسلم عبادت گاہ کہلائے جانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ معامہ عدالت میں لے جایا گیا تو بھارتی عدالت کی جانب سے بھی ہندوؤں کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا تھا۔ عدالت نے مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔