پوری قوم دعا گو‘بانی پی ٹی آئی کو انصاف ضرور ملے گا : ڈاکٹر اسلم خان 

Sep 15, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود پر درج جھوٹے مقدمات کو خارج کرنے کی کسی سے بھیک کبھی نہیں مانگیں گے بلکہ میرٹ پر اپنے مقدمات کا عدالتوں کے ذریعے خاتمہ کرائیں گے جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو بھی انصاف ضرور ملے گا وہ وقت دور نہیں جب وہ رہا ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے پوری قوم ان کیلئے دعا گو ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مسلسل سازشوں میں مصروف ہے مگر تحریک انصاف اپنی جمہوری جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں