الہ آباد/ ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ کی صوبائی اور وفاقی حکومت پانچ سال پورے کرے گی میاں شہباز شریف کی حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرنے کے لیے خلوص نیت سے دن رات محنت کر رہی ہے مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرکے عوام کے پاس جائیں گے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دن بدن کم ہو رہی ہے شرح سود میں دو فیصد کمی میاں شہباز شریف کی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان نے سیاسی وسماجی شخصیت الہ آباد رانا محمد اسلم خاں کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے کیا۔
شرح سود میں 2 فیصد کمی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے:ملک رشید احمد
Sep 15, 2024