چونیاں(نامہ نگار خصوصی)تحصیل ہسپتال میں ادویات نایاب، ڈاکٹرز کے نارواں رویہ سے تنگ مریضوں نے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کر لیا اور شہری مہنگی ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں، ایمرجنسی میں عملہ کی قلت ہے ۔تحصیل چونیاں جس کی آبادی 8 لاکھ افراد پر مشتمل ہے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات نایاب ہیں، ایمرجنسی میں، انجکشن، جھوٹی سرجری کیلئے انتظامات نہیں، ٹانکے لگانے کیلئے دھاگہ نہیں، ایمرجنسی میں عملہ کی کمی، لیبارٹری میں ٹیسٹ مشین نہیں، جو ہیں ان کیلئے کیمیکل نہیں، سرجیکل ٹاور کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے اور درجنوں مسائل ہیں۔چند ادویات ہیں جو خوار کر کے دی جاتیں ہے۔شہری امیر حمزہ غوری نے بتایا کہ اپنے بچے احمد رضا کو لیکر ایمرجنسی گیا بچے کے ہاتھ پر چاکو لگ گیاتھا، ڈیوٹی ڈاکٹر نے انتہائی بدتمیزی کی۔ شہری امیر حمزہ غوری، اشفاق احمد، ذیشان رحیم و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت، سیکرٹری صحت، ڈی سی قصور، سی او ہیلتھ قصور و دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔