ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا تحصیل ہسپتال سانگلہ ہل کا دورہ،طبی سہولیات کا جائز ہ 

Sep 15, 2024

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائز ہ لیا، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری چیک کی، ادویات کے اسٹاک، صفائی ستھرائی سمیت سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی مختلف وارڈز سمیت ڈائلیسز سینٹر کا بھی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر الدین بابر،ہیلتھ کمیٹی کے رکن میاں طاہر رفیق،ایم ایس ڈاکٹر احمد علی خواجہ اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طارق زمان کاہلوں بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے گفتگو کرتے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں