کسان کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے:رانا ارشد 

Sep 15, 2024

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ممبر صوبائی اسمبلی رانا ارشد نے حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ننکانہ میں کسان کارڈ کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ زراعت کے دفتر میں قائم کیے جانے والے سہولت کاؤنٹرز کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف سمیت دیگر افسر بھی موقع پر موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے کاؤنٹرز پر کسانوں میں کارڈز کی تقسیم ، کسانوں کے لیے سائے دار جگہ ، پانی کی دستیابی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم بھی کیے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رانا ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے کسان کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے۔ حکومت پنجاب کا ویژن کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔

مزیدخبریں