ن لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی : رانا ممتاز محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ ن لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی نہ ہی حکومت سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے عمل کی اہمیت سے انکاری ہے حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر اس کیلئے پی ٹی آئی کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرناہوگا ۔ سیاست میں شر انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ہم کسی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگائے جانے کے حامی نہیں مگر جو لوگ منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کا راستہ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن