ملک کوجمہوری طریقے سے چلایا جائے: چودھری تنویر احسن 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لائیرز ونگ کے رہنما چودھری تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران جتنا زور اور توانائیاں پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے پر صرف کر رہے ہیں اگر اس سے آدھی توجہ بھی عوام کے مسائل کے حل پر مرکوز کرتے تو آج غریب عوام فاقہ کشی کا شکار نہ ہوتے سلاخوں اوردیواروں کے پیچھے رکھنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ ملک کو آئین و قانون اور جمہوری طریقے سے چلایا جائے۔ تحریک انصاف آئین و قانون کی پاسداری کرنے والی سیاسی جمہوری جماعت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ چودھری غلام رسول ورک پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن