گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت عید میلادالنبی ؐ ،پولیو،ستھرا پنجاب ،پلس پراجیکٹ ،ریونیو ریکوری اور ساما پراجیکٹ کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور ،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ ،و دیگر افسران سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے منسلک تھے ۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ڈوثرن بھر میں عید میلادالنبیؐکے انتظامات مکمل کئے جائیں سرکاری عمارتوں پر چراغاں،گلیوں ،بازاروں میں صفائی ستھرائی لائٹنگ سمیت جلوس کے راستوں میں لٹکتی تاروں کو سمیٹے کا مناسب بندوبست اورپیچ ورک کا کام مکمل کیا جائے اور سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں اس کے علاوہ جیل اور ہسپتالوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے۔ پلس پراجیکٹ ،ساما اور ریونیو ریکوری کا 100فی ہدف حاصل کرنے کیلیے کوششیں تیز کی جائیں ۔ انہوں نے سی او جی ڈبلیو ایم سی اوت ڈی جی پی ایچ کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر جی ٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کے لئے سخت اقدامات کریں۔