گوجرانوالہ: فرسٹ ایڈ کی اہمیت، مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریننگ، ورکشاپس 

Sep 15, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بھی ـ ــ ــ ـابتدائی طبی امداد کا عالمی ـ ہفتہ منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میںصرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزماہوا جاسکتا ہے اس سلسلہ میںمختلف تعلیمی اداروں میں ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا۔خاص طور پر پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس ، انٹرنیشنل انسٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور رچنا انجینئرنگ یونیورسٹی میں ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔اسکے علاوہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

مزیدخبریں