حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) واپڈہ ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب ولی الرحمن خان کو تاحیات ریجینل چیئرمین منتخب کئے جانے پر انکے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریجینل چیئرمین، زونل چیئرمین کینٹ سرکل رانا شہزاد، عبدالرزاق مغل سیکریٹری جنرل کینٹ سرکل وائس چیئرمین ذوالفقار تارڑ اور سید محمد تنویر کے علاوہ ورکرز اور عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ولی الرحمن خان کی ورکرز اور ملازمین کے لئے گرانقدر خدمات اور قربانیوںکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ یونین کے ورکرز نے سیفٹی سہولیات کی کمی اور فقدان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرواپڈہ ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین گوجرانوالہ کے ریجینل چیئرمین ولی الرحمن خان نے کہا کہ انہوںنے اپنی زندگی ورکرز کے لئے وقف کررکھی ہے۔ہمارے ورکرز اورملازمین کم وسائل اور عملہ کے باعث جس طرح ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اس پروہ داد کے مستحق ہیں۔
حافظ آباد:واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ،ولی الرحمن تاحیات ریجنل چیئرمین منتخب ، تقریب
Sep 15, 2024