گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق صوبائی وزیرزراعت پنجاب چوہدری محمد اقبال گجرنے کہا ہے کہ پنجاب کسان کارڈ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کسان دوست اقدام ہے جس سے کسانوں کے نہ صرف مسائل حل ہوں گے بلکہ انہیں بلا سود قرض کی سہولت میسر آئے گی یہ بات انہوں نے پنجاب کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر تحصیل گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت (توسیع) گوجرانوالہ محمد اعظم بھی موقع پر موجود تھے ۔سابق وزیر چوہدری اقبال گجرنے موقع پر موجود زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کئے اور زمنیداران کو مبارکباد دی۔کسانوں کو فی ایکٹر 30 ہزار روپے کے حساب سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک کابلا سود قرضہ دیا جائے گا جو کہ 6 ماہ کے اندر واپس کرنا ہو گا۔
کسان کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسان دوست اقدام ہے:چوہدری اقبال
Sep 15, 2024