اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں بھی حکومت کو نمبر گیم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ سینٹ میں 64 ووٹ چاہئیں۔ قومی اسمبلی میں حکومت کے پاس 211 ووٹ ہیں حکومت کو قومی اسمبلی میں 13 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ سینٹ میں حکومت کو 10 ووٹوں کی کمی کا سامنا ہے تاہم حکومت کو جے یو آئی (ف) کے 5 ووٹ ملنے کی امید ہے۔ سینٹ میں حکومتی ارکان کی تعداد 54 ہے، ن لیگ کے 19 اور پیپلز پارٹی کے 24 سینیٹرز ہیں۔ اپوزیشن بنچوں پر ارکان کی تعداد 31 ہے۔ پی ٹی آئی کے 17 جے یو آئی کے 5 ارکان ہیں، اے این پی کے 3 اور پانچ پارٹیوں کے ایک ایک سینٹر ہیں۔ حکومت کو 4 ارکان کی حمایت ملنے کا دعویٰ ہے۔ چیئرمین سینٹ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ایک ووٹ کہاں سے آئے حکومت اس سوچ میں مبتلا ہے۔
آئینی ترامیم، حکومت کو قومی اسمبلی میں 13، سینٹ کے مزید 10 ارکان کی حمایت درکار
Sep 15, 2024