کلرسیداں(نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عثمان آکاش نے کہا ہے کہ حضرت محمد ؐ کی زندگی اوراسوہ حسنہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ھے آپ خاتم النبیین ہیں آپکے بعد نہ تو کوئی نبی آیا اور نہ ہی کوئی آئے گا ختم نبوّت پر تمام مکتب ہائے لوگوں کا عقیدہ ھے ہم سب ختم نبوت پر اپنی جان بھی قربان کر سکتے ھیں انہوں نے جامع مسجد بلال کلرسیداں میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت ؐ پر پروردگار اور فرشتے بھی درودشریف پڑھتے ھیں پوری دنیا حضرت محمدؐکی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں سکون امن بھائی چارہ خوشحالی عدل و انصاف کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ہمیں اپنی زندگیاں اسلامی اصولوں کے مطابق گزرانی چاہیے۔نبی کی تعلیمات پر عمل کرکے دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
حضرت محمد ؐ کی زندگی،اسوہ حسنہ ہمارے لئے اہمیت کا حامل،عثمان آکاش
Sep 15, 2024