حکومت نے سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کے خدشے کےپیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافظ کردیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے اور لازمی سروس ایکٹ کے تحت ان کمپنیوں میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹرزکے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سرکاری بجلی اداروں کی نجکاری کے عمل کے دوران ممکنہ طور پر ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوزکی یونینز اور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں جس کے باعث لازمی سروس ایکٹ نافظ کیا گیا ہے۔
بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کا خدشہ، حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا
Sep 15, 2024 | 12:52