بوچھال کلاں( نامہ نگار)عوام کی بڑی تعداد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر بوچھال کلاں میں ادویات کا فقدان ہے پہلے تو ڈاکٹر کی لکھی ادویات لینے ڈسپنسر پر جائیں تو وہاں سے میڈیکل سٹور کی راہ دیکھائی جاتی ہے مریضوں کے مطابق یہاں سے ہر مرض کے لئے سیپٹران اور پیرا سٹامول کی دو گولیاں دی جاتی ہیں جبکہ سیرپ تو ہسپتال سے ملتا ہی نہیں عوام نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال کو چلایا جائے یا پھر بند کر دیا جائے ۔
ـ رورل ہیلتھ سینٹر بوچھال کلاں میں ادویات کا فقدان
Sep 15, 2024