کلرکہار(نامہ نگار )کلرکہار میں سماجی کارکن ڈاکٹر محمد اسلام ملک نے کلرکہار پریس کلب میں صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلرکہار انتظامیہ کی طرف سے فرضی کاروائیاں عروج پر ہیں ان کی ہر کاروائی جن میں جرمانے ،شاپنگ بیگ ،فروٹ کریانہ شامل ہیں صرف اور صرف غریب دکانداروں تک محدود ہیں گزشتہ روز کلرکہار انتظامیہ نے کلرکہار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا لیکن حسب روایت یہ بھی صرف غریب عوام تک ہی محدود رہا غریب ریڑھی بان یا چند ایک سائن بورڈ اکھیڑ کر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کاروائی مکمل کی گئی جس میں صرف غریبوں کا معاشی استحصال ہوا حالانکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں ہونا چاہیے لیکن آپریشن صرف غریب طبقہ کے خلاف نہیں بلکہ بلاتفریق ہونا چاہیے۔
کلرکہار، تجاوزات کی آڑ میں غریب ریڑھی بانوں کا معاشی استحصال
Sep 15, 2024