کیسپرسکی ماہرین نے سائبر سیکیورٹی کے رہنما اصول وضع کر لئے

Sep 15, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)سائبر سکیورٹی چینلجز سے نمٹنے کیلئے کیسپرسکی ماہرین نے سائبر سیکیورٹی کے رہنما اصول وضع کر لئے جو ڈیٹا سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کو کہیں سے بھی دفتری کام کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے کوروناکے بعد سے گھر بیٹھے دفتری کام کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے عالمی ادارے بفر اسٹیٹسٹکس کے اعدادوشمار کے مطابق ملازمین کی اکثریت (98%)کم از کم جزوی طور پر گھر سے دفتری امور سر انجام دینے کے کام کے حق میں ہے ریموٹ ورکرز کام سے متعلقہ ڈیوائسزکو ذاتی سے الگ کرکے ان کا تمام ڈیٹا محفوظ رہنے کو یقینی بنا سکتے ہیں دفتر سے متعلق کاموں کو خصوصی طور پر ایک وقف شدہ لیپ ٹاپ پر انجام دیں او دیگر سرگرمیاں جیسے فلمیں دیکھنا، گیمز ڈان لوڈ کرنا، یا ذاتی  ڈیوائسز کے لیے ذاتی ای میلز چیک کرناذاتی ڈیوائسز کو مزید تحفظ دینے کے لیے، ایک قابل اعتماد حفاظتی حل کا استعمال میلویئر کے ڈاؤن لوڈ اور نقصان دہ سائٹس تک رسائی کو روکنے میں مدد کرتا ہے ذاتی میسجنگ ایپس یا ای میل اکانٹس کے ذریعے کام سے متعلق بات چیت میں مشغول ہونا غیر ضروری خطرات کا باعث بن سکتا ہے کمپنی کے منظور شدہ پلیٹ فارمز پر مکمل انحصار کرتے ہوئے یہ یقینی بناتا ہے کہ حساس معلومات محفوظ رہیں ۔

مزیدخبریں