پنجاب آرٹس کونسل میں بزم احباب قلم کے اشتراک سے نعتیہ مقابلے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں بزم احباب قلم پاکستان کے اشتراک سے نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، صدارت محمد شریف شاد نے کی جبکہ مہمان خصوصی نسیم سحرتھے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین،بانی و صدر برم احباب قلم پاکستان علی اصغر ثمر اورپروفیسر حافظ عثمان احمد بطور مہمان اعزاد نعتیہ مقابلوں میں شریک ہوئے۔صدر محفل محمد شریف شاد کا کہنا تھا کہ نعت گوئی بھی عین عبادت ہے۔ذکر رسول کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا کیونکہ ہمارے رسولؐ آخر پیغمبر ہیں،اب کسی رسول یا نبی کی ضرورت نہیں ہے۔مہمان خصوصی نسیم سحر نے کہا کہ آپؐنے زندگی گزارنے کے طور طریقے بتائے جن پر عمل کرکے ہم دین و دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ حقوق العبادپرزوردیا اورعملی نمونہ ثابت ہوئے۔تقریب سے علی اصغر ثمر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقابلے میں شاہدہ عرفی نے نظامت ،آصف مغل،اکبر نیازی اور روبینہ سید نے ججز کے فرائض سر انجام دیے۔جونئیر سیکشن میں محمد عبدالواسع، علی حسن صدیقی اور ماریہ جابر نے بالاترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سنئیر سیکشن میں عبدالرحمن  پہلے،زردانہ اسماعیل دوسریاور حوریہ ذیشان تیسرے انعام کی حق دار قرار پائیں۔

ای پیپر دی نیشن