پاکستان چین کے صوبہ ہوبئی کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، غلام قادر

Sep 15, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار)بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے صوبہ ہوبئی کے ساتھ جاری تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاکستان چینی کاروباری اداروں کو مسابقتی فوائد فراہم کرنے کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ  کے مطابق چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2024  میں "ہوبی صوبہ تھیم ڈے" کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر نے کہا کہ صوبہ ہوبئی مختلف شعبوں میں نئی معیار کی پیداواری قوتوں، اعلی معیار کی خدمات، جدید کامیابیوں اور ایپلی کیشن منظرنامے کو مکمل طور پر  پیش کرتا ہے۔ پاکستان ان شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ  کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی کاروباری اداروں کو مسابقتی فوائد فراہم کرنے کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ 

مزیدخبریں