راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کی تمام ضلعی قیادت نے ٹیچرز تنظیموں کے اتحاد گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم فیصلہ کن مہم کا آغاز کررہے ہیں جوکہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی اور تمام ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا26 ستمبر کو پنجاب بھر کے اساتذہ لاہور میں جمع ہوں گے جہاں احتجاج کیا جائے گا 27ستمبر سے پنجاب بھر کے تمام سکولز کو تالے لگا دئیے جائیں گے مکمل تالا بندی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارقاضی محمد عمران صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی اور دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے سکولز کی نجکاری کے خلاف سخت مذمت کی گرینڈ ٹیچرز الائنس کے فورم سے لیے گئے فیصلوں کا اعلان کِیا جو درجِ ذیل ہیں۔24 ستمبر کو پنجاب کے تمام ڈویژن میں احتجاج ہوگا اور اسی طرح 24 ستمبر راولپنڈی میں بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا اس دن تمام سکولوںکی مکمل تالا بندی ہوگی اور تمام اساتذہ کرام راولپنڈی میں جمع ہوں گے جہاں بھرپور احتجاج کِیا جائے گا26 ستمبر کو پنجاب بھر کے اساتذہ لاہور میں جمع ہوں گے جہاں احتجاج کیا جائے گا جوکہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
24 ستمبر کو پنجاب بھرمیں احتجاج ،سکولوںکی مکمل تالا بندی ہوگی،قاضی محمد عمران
Sep 15, 2024