قائد اعظم کی آواز ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے: سیدسمیع اللہ حسینی 

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)وائس چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ سیدسمیع اللہ حسینی  نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت مسلمہ تھی آپ نے انتہائی خلوص لگن اور جانفشانی سے قوم کی رہنمائی کی۔آپ کا یہ سنہری قول تھا کہ ہم خودبھی امن سے رہنا چاہتے ہیں اور دوسروں کو بھی امن سے رہنے دینا چاہتے ہیں ۔ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہے اور عام آدمی کی زندگی کا معیار بلند کرنا ہے بانی پاکستان کے یوم وصال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا اگر کوئی چیز اچھی ہے تو یہ عین اسلام ہے اور اگر کوئی چیز اچھی نہیں ہے تو یہ اسلام نہیں ہے کیونکہ اسلام کا مطلب عین انصاف ہے ۔ صاحبزادہ سیدسمیع اللہ حسینی  نے کہا ہے کہ لارڈ ارون وائسرائے نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے یوں کہا تھا ۔انگریزوںکو صرف محمد علی جناح سے خطرہ ہے کیونکہ وہ دل و جان سے آزادی چاہتے ہیں اور آخر کار وہ ہندوستان سے انگریزوں کو نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔ مسزز وجے لکشمی پنڈت کی یہ خواہش تھی کہ کانگرس کے پاس اگر قائداعظم ہوتے تو ہندوستان کبھی تقسیم نہ ہوتا ۔ قائد اعظم محمد علی جناح 11ستمبر 1948 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ بے شک زندہ قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنے محسنوں اور آزادی کے قائدین کی جد و جہد کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔محمد علی جناح ہم میں موجود نہ ہو کر بھی موجود ہیں ۔ان کی آواز ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن