راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب صوبہ میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت و فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت نے اس مقصد کے حصول کے لئے 3ارب روپے کی مالیت سے ایک پلائیٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت پیاز کی کاشت کے لیے لودھراں،ملتان اور وہاڑی کے اضلاع میں 9ہزار ایکڑ رقبہ پر جبکہ ٹماٹر کی کاشت کے لیے خوشاب،قصور اور شخوپورہ کے اضلاع میں 35سو ایکڑ رقبہ پر 450 کسانوں کے 33فارمر انٹرپریز گروپ بنائے جائیں گے تاکہ سال کے تمام ایام میں صارفین کو سستی اور معیاری سبزیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیاز اور ٹماٹر کی کاشت میں اضافہ اور بہتر پیداوار کے لیے12 سے 15 کسانوں پر مشتمل فارمر کا ایک گروپ کلسٹر تشکیل دیا جائے گا۔
پیاز اور ٹماٹر کی کاشت و فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے پلائیٹ پراجیکٹ شروع، وزیر زراعت
Sep 15, 2024