راجہ اسامہ اشفاق سرور اور بیرسٹر دانیال چوہدری کوپارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارک باد 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) ممتاز مسلم لیگی راہنما لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک اخباری بیان میں وفاق وزارتوں کیلئے 20 نئے پارلیمانی سیکرٹریوں کے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ نئے سیکرٹریوں کے تقرر سے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی میں نہ صرف نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کے مسائل بھی بخوبی احسن طریقے سے حل ہوں گے راجہ ساجد عباسی نے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کو دفاعی پیداوار کے پارلیمانی سیکرٹری اور بیرسٹر دانیال چوہدری کو اطلاعات و نشریات و براڈ کاسٹنگ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہو کہا ہے کہ دونوں جوان اور اعلء تعلیم یافتہ قیادت ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ان کا تقرر کر کے احسن فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن