راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سید پور سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر قائم ایک گودام اور دکان سر بمہر کردیئے کاروائی ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ نے کی سید پور روڈ پر غیر قانونی گودام میں کاسمیٹکس کا کام جاری تھا محلہ راجہ سلطان میں سیل کی گئی دکان پر گوشت کا کاروبار کیا جا رہا تھا
سید پور سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ، ایک گودام اور دکان سر بمہر
Sep 15, 2024