وفاقی دارالحکومت میںغیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشنز

Sep 15, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر پولیس کے خصوصی سکواڈ وفاقی دارالحکومت میں مختلف اوقات میں شہر کی بڑی شاہراہوں اور مراکز میں گرینڈ آپریشنز کے دوران بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہے ہیں،جن مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ان میں بڑی شاہراہوں کے ساتھ بڑے تجارتی مراکز، مارکیٹس خصوصا جی الیون مرکز،ایف الیون مرکز،ایف ٹین مرکز،جی نائن مرکز،جی ایٹ مرکز، آئی ایٹ مرکز، بلیوایریا،جناح سپر مارکیٹ،آبپارہ اور بارہ کہومارکیٹ شامل ہیں،رواں سال گرینڈ آپریشنز کے دوران غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے82ہزارسے زائد گاڑیوں کے کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور متعدد گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا،آپریشن کے دوران کار شو رومز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو فوک لفٹرزکی مدد سے مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں منتقل کیا گیا اور شورومزمالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فٹ پاتھ اور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں.

مزیدخبریں