آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 3 ملزمان گرفتار 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا ملزمان میں محمد عدنان ، شہباز اختر اور محمد عرفان شامل ہیں ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہرکر کے شہریوں کو کال کرتے تھے ملزمان شہریوں کو کال کر کے بینک سے متعلق ریکارڈ کی معلومات حاصل کرتے تھے ملزمان نے شہری کے بینک اکانٹس تک غیر قانونی طور رسائی حاصل کی ملزمان نے غیر قانونی رسائی حاصل کر کے شہری کے 3 مختلف اکاونٹس سے 18 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد رقم ہتھیائی ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں.

ای پیپر دی نیشن