انسداد پولیو مہم کیچ اپ مرحلے میں داخل، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،خضر اقبال

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کیچ اپ کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کے لئے موٹر سائیکل موبلائزرز اور ڈھول والے بھی میدان میں آ گئے، پنجاب کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم اختتام کو پہنچ گئی،اب تک 1 کروڑ 34 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے،گزشتہ روز راولپنڈی کی یونین کونسل 6 اور 8 میں ڈھول کی تھاپ پر بچوں اور بڑوں نے روایتی رقص کا مظاہرہ کیا، ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے بھی پلائے گئے، راولپنڈی میں 10 موٹر سائکل موبلائزرز پولیو ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور پولیو موٹر سائیکل موبلائزرز مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں،راولپنڈی میں 9 لاکھ سے زائد،لاہور میں 21 لاکھ اورملتان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،مہم کے دوران سے 8 لاکھ سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں،انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر  اقبال کا کہناتھا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں کیچ اپ کا آغاز ہو چکا ہے: کیچ اپ کے دوران پولیو ٹیمیں ویکسین سے محروم بچوم کو قطرے پلائیں گی،پولیو مہم کیچ اپ کے دوران کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پولیو ٹیمیں ہر گھر کو دوبارہ چیک کریں ،والدین ویکسین سے محروم، مہمان بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں اوروالدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں،پولیو مہم کے آخری دو ایام میں پولیو ٹیمیں چوکس رہیں۔

ای پیپر دی نیشن