مرکزی انجمن تاجران کینٹ کی راولپنڈی چیمبر میں کامیابی پر ممبران اور قیادت کو مبارک باد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کینٹ راولپنڈی کے رہنماؤں شیخ حفیظ ،  ظفر قادری ، منیر مغل  ،مشتاق خان ، منیر بیگ مرزا وسیم منہاس  ،حسن مرتضی ، یاسر علی اور عمران  کیانی  نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مرکزی انجمن راولپنڈی کینٹ  تمام ایسوسییشنز اور ان کے رہنما وں   اور معزز ممبران  کے ساتھ تمام تاجروں کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے  جنہوں نے راولپنڈی چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے الیکشن میں یکساںطور پر متحرک کردار ا دا کر کے  میاں پرویز اسلم گروپ کو تاریخی کامیابی دلائی ، انہوں نے کہا کہ میاں پرویز اسلم گروپ کی شاندار کامیابی میں گروپ لیڈر سہیل الطاف اور چیمبر کے صدر ثاقب رفیق اور دیگر رہنماؤں نے جاندار انداز میں  اپنا پروگرام پیش کیا  جس پر ممبران نے اظہار اعتماد کیا ہے ،  راولپنڈی انجمن تاجران کینٹ ایک متحرک تنظیم ہے ہے جس نے ہمیشہ کینٹ کے  تاجروں  کے ا جتماعی  مفادات اور کاروبار کے فروغ  کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے  اور میاں پرویز اسلم گروپ کے لیے ہماری حمایت اسی اصول کی پرمبنی تھی ، میاں پرویز اسلم گروپ شہر کی کاروباری اور صنعتی  طبقوں کا حقیقی ترجمان ہے، کینٹ کی  تمام ایسوسییشنز کے ممبران  نے یک جان ہو کر انتخابی مہم کو چلایا اور میاں پرویز اسلم گروپ  کو چیمبر  کے الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار کیا  ان رہنماؤں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ گروپ لیڈر سہیل الطاف ، ثاقب رفیق  کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر کے سابق صدر اسد مشہدی  نے جو کینٹ میں انتخابی مہم کے انچارج بھی تھے  انتھک کام کیا ، اسد مشہدی  دلی مبارکباد کے مستحق ہیں  ، رہنماؤں نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ  کیا ہے کہ چیمبر  کے الیکشن  میں کامیابی کے بعد  نئی نو منتخب قیادت  شہر میں کاروبار اور صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں اپنا رہنما کردار ادا کرے گی اور ان سے بھرپور تعاون  کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن