وزیراعظم نے قومی اسمبلی کی چھ خواتین اراکین کو پارلیمانی سیکریٹریزنامزد کر دیا 

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم پاکستان محمد شہبا زشریف نے قومی اسمبلی کی چھ خواتین اراکین کو مختلف وزارتوں کی پارلیمانی سیکریٹریزنامزد کر دیارکن قومی! اسمبلی فرح ناز اکبرکو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت قومی وادبی ورثہ ،زیب جعفر کو وزارت دفاع ،صبا صادق کو وزارت انسانی حقوق،ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل کو وزارت خارجہ،کرن عمران ڈار کو وزارت بین الصوبائی رابطہ،وجیہ قمر کو وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ و سپیشل انیشیٹیوکی پارلیمانی سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے چھ خواتین کے علاوہ چودہ مرد اراکین قومی اسمبلی جن میں ساجد مہدی،احمد عتیق انور،راجہ اسامہ سرور،میاں خان بگٹی،عامر طلال خان،دانیال چودھری، ڈاکٹر درشن،محمد عثمان اویسی،شاہد عثمان،انوارالحق چودھری،کیسو مال کھیل داس،شمشیر علی مزاری،محمد اظہر خان لغاری اورگل اصغر خان شامل ہیںکومختلف وزارتوں کے پارلیمانی سیکرٹریز نامزد کیا گیا ہے  

ای پیپر دی نیشن