ڈاکٹر مختار احمد بھرت کا قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ 

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کا قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق نیشنل کوآرڈنیٹر انوارالحق نے انسدادِ پولیو مہم سے متعلق وزیراعظم کے کوآرڈنیٹر برائے صحت کو تفصیلی بریفنگ دی ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران اب تک 115 اضلاع میں مقررہ ہدف کے 97 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیںانسدادِ پولیو مہم اپنے آخری مراحل میں ہے والدین اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیںپاکستان سے پولیو کو پاک کرنے کا پختہ  عزم کر رکھا ہے وزیر اعظم کی قیادت میں پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے پولیو کے مکمل خاتمے موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں پانچ سال تک کے تمام بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن