اسلام آباد(نمائندہ خصوصی))جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد گوندل کی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گذشتہ روز سماعت کے دوران اسد قیصر کیجانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔اسد قیصر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ آئی نائن میں مئی 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
اسد قیصر کیخلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
Sep 15, 2024