خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آبادمیں بارش کا امکان

اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گامحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا ہے جبکہ کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ 40، مظفر آباد (ایئرپورٹ 5، سٹی 3)، کوٹلی ایک، اسلام آباد (ایئرپورٹ 38، سید پور 10،زیروپوائنٹ 6، گولڑہ 9، بوکرا 3)، اٹک 18، ڈی جی خان16، مری 6، چکوال، گجرات 5، منگلا 3، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 3)، سیالکوٹ ایئرپورٹ ایک، تخت بائی 27، سیدو شریف 11، کالام 9، مالم جبہ، کاکول 8، میر کھانی 7، بالاکوٹ، دیر 6، چراٹ 4، باچا خان ایئرپورٹ3، پشاور(ایئرپورٹ 3، سٹی ایک)، پٹن 2 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی 40، شہید بینظیرآباد، پڈعیدن، سکرنڈ اورتربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...