آبی ذخائز میں پانی کی آمد و  اخراج کے اعداد وشمار جاری 

Sep 15, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف آبی ذخائز سے 2 لاکھ 18 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جبکہ پانی کی آمد ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک رہی ہے ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1548.02 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1,398 فٹ سے 150.02 فٹ زیادہ ہے ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 104,700 کیوسک اور 136,400 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1228.50 فٹ ہے جو اس کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 180.50 فٹ زیادہ ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج ہر ایک 24,900 کیوسک ریکارڈ کیا گیامزید برآں کالاباغ، تونسہ، گڈو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 139,900، 115,400، 121,700 اور 71,300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر کل 24,400 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 6,500 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

مزیدخبریں