اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی،19 ستمبر کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث توہینِ عدالت کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی،ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 10 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سات رْکنی فْل کورٹ بنچ کیس کی سماعت کریگا،جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب،جسٹس بابر ستار،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہوں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فْل کورٹ بنچ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں سے قبل پہلی سماعت کی تھی،عدالت نے غریدہ فاروقی، حسن ایوب اور عمار سولنگی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے،عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو چار ہفتوں میں رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت نے کردار کشی مہم چلانے اور مواد شیئر کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ
Sep 15, 2024