وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کا دورہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، انہوں نے جڑواں شہروں میں جاری انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ مل کر پولیو اور ڈینگی پر کام کریں،دونوں شہروں کی باونڈی آپس میں ملتی مربوط روابط کے ذریعے ڈینگی ایکٹیویٹی شروع کی جائے، راولپنڈی میں ڈینگی پر بہت کام ہوا ہے اس لیے ضلع راولپنڈی میں گزشتہ سال کی نسبت رواں برس ڈینگی کے کیس کم ہے،دونوں اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں یکسوئی کے ساتھ ڈینگی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں پہلے مرحلے میں ہائی رسک ایریاز پر فوکس کرکے کلین سویپ کیا کیے جائیں جہاں ضرورت پڑے وہاں پر فوکنگ اور ائی آر ایس سپرے بھی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...