میلسی(نامہ نگار)میلسی سے تحریک انصاف کے ایم این اے محمد اورنگزیب خان کھچی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں بعض حلقوں نے اورنگزیب خان کھچی کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ وہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم میں پی ٹی ائی کے پانچ منحرف اراکین اسمبلی میں شامل ہیں اور وہ مبینہ طور پر آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے جبکہ دوسری جانب ان کے قریبی ذرائع نے اس سلسلے میں موقف اختیار کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی گزشتہ کئی روز سے غائب ہیں اور ان کا خاندان سے کوئی رابطہ نہیں تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور پارلیمانی لیڈر ایم این اے زرتاج گل وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کے ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کو گزشتہ تین روز سے اغوا کر لیا گیا ہے اور اسلام آباد جلسے کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں اور ان کے خاندان کو بھی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اورنگزیب کھچی غائب ؟آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینگے :قیاس آرائیاں
Sep 15, 2024