اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات، آئینی ترمیم پر نمبر گیم کیلئے مشاورت

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ اور اسحاق ڈار اسپیکر چیمبر میں مشاورت کے بعد بلاول بھٹو کے پاس پہنچے، ملاقات میں خورشید شاہ اور نوید قمر بھی موجود تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کی آئینی ترمیم کے مسودے پراتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمبر گیم پر مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حکومتی وفد آئینی ترامیم کا مسودہ لےکر کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان کے پاس جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا تھا کہ ترامیم کا مسودہ انہیں نہیں دیا گیا، مولانا نے رضامندی دی ہے لیکن وہ ترامیم کا مسودہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی سمیت دیگر ارکان کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور انہیں آئینی ترامیم پر اعتماد میں لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...