پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دیگا: لیاقت بلوچ

 نائب امیر  جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی یا آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ اور عوام بڑے ٹکراؤ کی نئی دہلیز  پر ہیں، بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی، آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا۔  لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ میثاق پارلیمنٹ کے لیے کمیٹی تازہ ہوا کا ادھورا جھونکا ہے اور کمیٹی تنازعات کا شکار ہے۔ یاد رہے حکومت کی جانب سے آج آئینی ترامیم کا بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ جج تقرری کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...