پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، رہنما ن لیگ طارق فضل کا اہم بیان سامنے آگیا

پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظوری کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔پارلیمنٹ کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جا چکا ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل حکومتی اتحادی جماعتیں نمبر گیم پوری کرنے کے لیے مشاورت کر رہی ہیں اور آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے۔گزشتہ رات چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جبکہ کچھ دیر بعد حکومتی وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا جس میں انہیں آئینی ترمیم کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔اب اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے ہم مطلوبہ نمبر تک پہنچ چکے ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے الیکشن کے بعد سے رابطے ہیں، مولانا نظام کو آگے بڑھانے پر ہمارے ساتھ ہیں۔رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد کا حصہ بنیں گے تو انہیں آئینی عہدے اور کابینہ میں لانے کی گزارش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن