چیمپیئنز کپ میں ٹاپ اسکورر بننے اور چیمپیئنز ٹرافی پر نظریں ہیں: صاحبزادہ فرحان

چیمپیئنز کپ ون ڈے کے لیے ٹیم ڈولفنز میں شامل پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ان کا ہدف ٹاپ اسکورر بننا ہے اور ان کی  چیمپیئنز ٹرافی پر نظریں ہیں۔ انٹرویو میں ڈولفنز کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے چیمپیئنز کپ ون ڈے میں پینتھرز کے ہاتھوں شکست کے بعد  اپنی ٹیم کی کارکردگی اور ذاتی اہداف پر تفصیلی بات کی۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ 'میں نے ہریرہ کے ساتھ ملکر اننگز کا اچھا آغاز کیا تھا لیکن ہمیں اس کو آگے لے جا کر میچ ختم کرنا چاہیے تھا، بعد میں ہریرہ سے بھی یہی بات ہوئی کہ ہمیں میچ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، ٹیم مینٹور سرفراز احمد بھی یہی کہہ رہے تھے کہ جیسا آغاز کیا تھا، میچ ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔'انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ابتدائی شراکت میں میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے وکٹیں گنوائیں، اور باونڈری کے قریب آؤٹ ہوئے، یہ سب ہمارے کنٹرول میں تھا، ایل بی ڈبلیو یا کاٹ بی ہائینڈ جیسا کچھ نہیں ہوا۔'ٹورنامنٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے، صاحبزادہ فرحان نے کہا 'چیمپیئنز کپ ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے، جس میں سخت مقابلے ہو رہے ہیں اور زبردست بیٹرز اور بولرز شامل ہیں، شائقین کی موجودگی نے کھیل کو اور بھی دلچسپ بنا دیا ہے۔'اپنے ذاتی اہداف کے بارے میں بات کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کا ہدف ہمیشہ ہر ٹورنامنٹ میں ٹاپ اسکورر بننا ہوتا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'چیمپیئنز ٹرافی کیلئے صرف ایک ٹورنامنٹ کو دیکھنا کافی نہیں ہے، اگلے 6 مہینوں میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے اور تمام پلیئرز کی کارکردگی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔'

انہوں نے اپنی سیلیکشن کے حوالے سے مثبت امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ہمیشہ اپنے بلے سے رنز بنا کر جواب دیتا ہوں، جب بھی مجھے اوپر کے نمبر پر موقع ملا ہے، میں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ آگے بھی اسی طرح پرفارم کرتا رہوں گا'۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...