حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا.حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی۔اٹارنی جنرل کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی.ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکاسے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہو رہا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے.عدالت نے کہا ہے کہ کیس 18 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے لیے وکیل کی جانب سے تیار کی گئی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کے ساتھ نہ کھڑی ہو۔عدالت نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت  الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے  رحم کی اپیل دائر کرے گی. اٹارنی جنرل کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی.حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہو رہا ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کیس 18 اکتوبر 2024 کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن