قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا.  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے نہیں بلکہ سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا.پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں 

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی ہے، کمیٹی نے اپنی آج صبح 10 بجے ہونے والی میٹنگ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ چند اہم امور پر فیصلوں کے لئے وقت درکار ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اب صبح 11.30 کی بجائے سہ پہر 4 بجے ہو گا. تاہم قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ٹائم تبدیلی کا نوٹس جاری کر دیا۔ 
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، تاہم ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل نہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اسلام آباد کے ناقص تعلیمی معیار کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔

صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...