پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے:مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عالمی یومِ جمہوریت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے. پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا. پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام صرف توانا جمہوریت ہی لاسکتی ہے. جمہوریت محض طرزِ حکومت نہیں، بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے، جمہوریت کے استحکام سے ہی  ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جمہوریت کا نظام ہی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے.جمہوریت معاشرتی انصاف کی ضمانت اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...